02 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے جس کے سبب 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جمعرات کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں بتدریج 960، 1121 اور 1282 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
1282 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر کے پہلی بار ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
ڈالر بھی سستا
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر آج پھر 5 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔