اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حبا اور آریز نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سنادی

29 Dec 2024
29 Dec 2024

(لاہور نیوز) خوبرو پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے بیٹی کی پیدائش کے 2 ماہ بعد خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس فنکار جوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کر کے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے ساتھ ہی نام بتا دیا اور تصویر بھی شیئر کر دی۔انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاتھوں میں ان کی بیٹی کے پاؤں کی جھلک بھی دکھائی دی۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’ اس سال نے ہماری زندگیوں کو اس خوبصورت انداز میں بدل دیا ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے واقعی ممکن نہیں، یہ آپ کا دوسرا مہینہ ہے‘‘۔حبا بخاری نے لکھا کہ ’’ آپ کی موجودگی محبت کی خالص ترین شکل ہے جسے ہم نے محسوس کیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا، ہمارا چھوٹا فرشتہ‘‘۔

اداکارہ نے بیٹی کا نام مداحوں کو بتایا اور لکھا کہ ’’ آپ ہماری زندگیوں میں روشنی لائی ہیں اس لئے ہم نے آپ کا نام عینور رکھا ہے، جس کا مطلب ہے چاندنی‘‘۔واضح رہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری 2022ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور یہ ان کے ہاں پہلے بچے کی  پیدائش ہوئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے