28 Dec 2024
(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نےتمام ایکسچینج کمپنیز کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کااعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا پیڈ اپ کیپٹل بڑھا کر ایک ارب روپے کردیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی منظوری کے 3ماہ کے اندر ایکسچینج کمپنیز کو کاروبار کا آغاز کرنا ہوگا۔ ایکسچینج کمپنیاں لائسنس یا آؤٹ لیٹس اب کسی اور ادارے کو منتقل نہیں کرسکیں گی۔ ایکسچینج کمپنی کی معطلی یا منسوخی کے بعد 60 روز میں فارن کرنسی اسٹیٹ بینک میں جمع ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنی کو لازمی نقد کی صورت میں پیڈ اپ کیپٹل رکھنا ہوگا۔ پیڈ اپ کیپٹل قوانین پر مکمل عملدرآمد 2027 تک کرنا ہوگا۔ ملک بھر کی تمام ایکسچینج کمپنیز کا پیڈ اپ کیپٹل مرحلہ وار بڑھے گا۔ ایکسچیبج کمپنیز کو دسمبر 2025 تک 60کروڑ اور دسمبر2026 تک 80 کروڑ روپے پیڈ اپ کیپٹل برقرار رکھنا ہوگا۔