اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سال 2024 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا

28 Dec 2024
28 Dec 2024

لاہور: (بلال احمد) سال 2024 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔

ابتدائی 6 ماہ میں ہچکولے کھانے کے بعد ایکسپورٹ میں مسلسل اضافے نے صنعتکاروں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے، مالی سال 2024 میں انڈسٹری نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زائد مصنوعات بیرون ممالک برآمد کیں۔

جنوری میں ایک ارب 46 کروڑ، فروری میں ایک ارب 40 کروڑ، مارچ میں ایک ارب 3 کروڑ، اپریل میں ایک ارب 24 کروڑ، مئی میں 1 ارب 55 کروڑ جبکہ جون میں 1 ارب 41 کروڑ کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ہوئی۔

جولائی سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی جس کے بعد پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے صنعتکاروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیاں مزید بہتر ہوئیں اور تسلسل یونہی برقرار رہا تو انڈسٹری آئندہ سال اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی۔

واضع رہے کہ حکومت کی جانب سے 2024 کے دوران شرح سود میں بھی پانچ بار کمی کی جا چکی ہے جس کے مثبت اثرات آنے والے دنوں میں واضح ہو جائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے