اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیریئر کے آغاز میں وسیم عباس کو کیوں مسترد کیا گیا؟سینئر اداکار کا بڑا انکشاف

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(ویب ڈیسک) شوبز کے سینئر اداکار وسیم عباس نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں جسمانی خدوخال اور چہرے کی وجہ سے مسترد کیا گیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وسیم عباس نے اپنے کیریئر کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی اور کیرئیر میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا۔وسیم عباس نے انکشاف کیا کہ معروف فلم ساز عنایت حسین بھٹی کے بیٹے ہونے کے باوجود انہیں ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر کام کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان میں پہلا آڈیشن دینے پر والد کو کہا گیا کہ یہ بچہ کبھی آرٹسٹ نہیں بن سکتا اور اس پر محنت کرنا بے سود ہے۔

اسی طرح، پی ٹی وی کے ڈراما ساز یاور حیات نے بھی انہیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا چہرہ، شکل اور خدوخال اداکار بننے کے قابل نہیں ہیں۔وسیم عباس کے مطابق انہوں نے تھیٹر پر قسمت آزمائی کی، جہاں عرفان کھوسٹ کی مدد سے ایک حادثاتی موقع ملا۔ ایک تھیٹرڈرامے کے ہیرو کی بیماری کے باعث انہیں موقع دیا گیا، اور ان کا پہلا تھیٹر کامیاب رہا۔ اس کے بعد والد نے ان پر کسی اور شعبے میں جانے کا دباؤ نہیں ڈالا، اور یوں وہ شوبز میں آگے بڑھتے گئے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے