25 Dec 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کئے جانے سے متعلق ٹویٹ پر لب کشائی کرتے ہوئے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردید کر دی۔
ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا ہے کہ میرا ٹویٹ دراصل صحافیوں اور سابق کرکٹرز کیلئے تھا جو بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، وہ انکی ٹیم میں کارکردگی کو نظر انداز کررہے تھے البتہ میں نے بورڈ پر تنقید نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمحے سوچا مجھے ٹویٹ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ میرے بیان کو 100 فیصد غلط سمجھا گیا۔
اوپنر نے فٹنس سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نے پی سی بی سے 2 ماہ کے آرام کیلئے درخواست کی تھی کیونکہ مجھے ہائپر تھائیرائیڈزم کی تشخیص ہوئی تھی۔