اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: قومی ٹیم کا 7 بیٹرز کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے7 بیٹرز کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات سے سپر سپورٹس پارک سنچورین میں جنوبی افریقا کیخلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے ان فارم صائم ایوب اور کپتان شان مسعود سے اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم کو ون ڈاؤن پوزیشن پر کھلایا جاسکتا ہے جبکہ جنوبی افریقا کیخلاف مسلسل 3 ون ڈے میچز میں صفر پر پویلین لوٹنے والے عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیا جائے گا۔

بابراعظم کو گزشتہ ماہ اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے آرام دیا گیا تھا انکی پلیئنگ الیون میں واپسی ہو گی، کامران غلام نمبر 4، نائب کپتان سعود شکیل نمبر 5 جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔

اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر 7 پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

واضح رہے کہ وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی 20 سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے