25 Dec 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان میں کشتی کا سب سے بڑا مقابلہ رستم پاکستان 2025ء کروانے کا اعلان کردیا گیا۔
لاہور میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) نے رستم پاکستان کے اعلان کے ساتھ شیڈول بھی ترتیب دے دیا ہے۔
پی ڈبلیو ایف کے اعلامیے کے مطابق رستم پاکستان 2025ء کےلیے 31 جنوری تک تمام یونٹ 2،2 پہلوانوں کے نام دینے کے پابند ہوں گے۔
پی ڈبلیو ایف کے مطابق فروری 2025 میں رستم پاکستان کے باقاعدہ راؤنڈز شروع ہوجائیں گے، دنگل کے فائنل جوڑ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔