اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے بہت پُرجوش ہیں: محمد رضوان

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کے طور پر ہم سب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ حال ہی میں ون ڈے میں اللّٰہ کی مدد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے میگا ایونٹ کےلیے جوش و خروش اور ٹیم کی تیاری اور تعمیر میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بےتابی سے اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے اور 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلیے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ایک بہترین موقع ہے کیونکہ پاکستان 28 برسوں میں اپنے یہاں پہلے آئی سی سی ایونٹ کا خیرمقدم کرتا ہے اور خاص طور پر چونکہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اپنی شاندار مہمان نوازی کےلیے پہچانا جاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین ناصرف ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے