(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کر دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچز کا انعقاد پارٹنر شپ فارمولہ کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے، بھارتی ٹیم اپنے سارے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں کیلئے دو گروپ بنائے گئے ہیں، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول
19 فروری: کراچی میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ
20 فروری: بنگلا دیش بمقابلہ بھارت (دبئی)
21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا (کراچی)
22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)
23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)
24 فروری: بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (راولپنڈی)
25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا (راولپنڈی)
26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)
27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش (راولپنڈی)
28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)
یکم مارچ: جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)
2 مارچ: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی)
4 مارچ: پہلا سیمی فائنل (دبئی)
5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (لاہور)
9 مارچ: فائنل لاہور (بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دبئی میں ہو گا)
10 ماچ: ریزرو ڈے