24 Dec 2024
(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے پر برطانوی اخبار نے آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنزٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کھیلوں کی سالمیت کو قربان کیا گیا، آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں بھارت کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صرف بھارت کو معلوم ہو گا کہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلے گا، بھارت فائنل میں پہنچا تو فائنل دبئی میں ورنہ لاہور میں ہوگا، بھارت کا پاکستان کو فائنل کرانے سے روکنا مکمل طور پر شرمناک ہے۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چیمپئنزٹرافی کا فائنل کہاں ہوگا یہ 4 مارچ کے بعد معلوم ہو گا، بھارت کودی گئی رعایت نامناسب کےساتھ اس کےٹرافی جیتنے کے امکانات بڑھا رہی ہے، کرکٹ کے کھیل پر ایک ملک بھارت کی اجارہ داری ہے۔