شہرکی خبریں
عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
22 Dec 2024
22 Dec 2024
(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلہ اب 23 دسمبر کو نہیں سنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا کو احتساب عدالت کے عملے کی جانب سے اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، کل کیس کے حوالے سے آئندہ تاریخ احتساب عدالت جی الیون سے دی جائے گی۔
واضح رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چار روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا جو پیر کو سنایا جانا تھا۔