اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

22 Dec 2024
22 Dec 2024

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 17.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4.02 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں بہتری اضافے کی بنیادی وجہ قرار دی گئی۔

رواں مالی سال  برآمدات میں مثبت رجحان بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کی بحالی کی علامت ہے، انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 31 فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انجینئرنگ کے شعبے میں صنعتی مشینری، ٹرانسپورٹ کا سامان، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائروں کی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے، زیورات اور پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 100 فیصد سے لے کر 530 فیصد تک غیر معمولی بڑھوتری دیکھی گئی۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات میں نمایاں اضافے کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے