21 Dec 2024
(ویب ڈیسک) محکمہ انڈسٹریز پنجاب نے چھوٹے کاروبار کیلئے قرضہ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10لاکھ روپے تک کا قرضہ جائیداد رہن رکھوائے بغیرجاری کیا جائے گا۔
سیکرٹری انڈسٹریز نے کہا 10لاکھ سے زائد کا قرضہ پراپرٹی رہن رکھوا کر دیا جائے گا، محکمہ انڈسٹریز نے منظوری کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کر دی۔