اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سول نافرمانی یا پُرتشدد احتجاج سیاسی جماعتوں کا شیوہ نہیں رہا: میاں جاوید لطیف

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی یا پُرتشدد احتجاج سیاسی جماعتوں کا شیوہ نہیں رہا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2014 میں بھی سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا، اگر 2014 میں سول نافرمانی کامیاب ہو جاتی تو ریاست کیسے چلتی؟۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سول نافرمانی کا حکومت نہیں ریاست کو نقصان ہو گا، مذاکرات کی بات اتنی سادہ بات نہیں ہے، امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنا یہ باتیں بھولنے والی نہیں، مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بانی نے کمیٹی تو بنا دی لیکن کیا اس کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، میری بھی خواہش ہے مذاکرات ہونے چاہئیں۔

انہوں  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی عسکری ونگ کمیٹی بھی ختم کریں، پی ٹی آئی کےعسکری ونگ نے بار بار اسلام آباد پر حملہ کیا، کیا مذاکرات پی ٹی آئی کےعسکری ونگ یا سیاسی کمیٹی سےہوں گے، میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بھی احتجاج پُرامن نہیں کیا، ایک طرف گلے پڑ رہے ہیں دوسری طرف پاؤں پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی قوم سے معافی نہیں مانگتے مذاکرات ریاست کے مفاد میں نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کو پہلے معافی مانگنی چاہئے، یہ نہیں ہو سکتا یہ شخص مقبول ہے تو اس کے لیے قانون الگ ہو۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے