اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کو پوری دنیا میں پاکستان کیلئے بدنامی کا باعث قرار دیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جہاں انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے، وزیر اعظم نے انسانی سمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کی نشان دہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں انتہائی سست روی سے کام لیا گیا لیکن اب ذمہ دار افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، وزیر اعظم  نے انسانی سمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو یونان میں کشتی حادثے کے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جہاں جاں بحق ہونے والے 5 پاکستانیوں کی شناخت کر لی گئی ہے تاہم دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع سے سب سے زیادہ افراد انسانی سمگلروں کا شکار ہوتے ہیں اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی مزید بہتر بنائی جا رہی ہے۔

اجلاس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم  کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی اور یونان میں تعینات پاکستان کے سفیر  نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے