20 Dec 2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 2601ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے ہوگئی۔