اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس: فرد جرم کیخلاف دائر عمران خان سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں خارج

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیخلاف دائر عمران خان، شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

 جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں  نے درخواستیں دائر کیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے  سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے فواد چودھری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد کی درخواست بھی مسترد کردی ہیں، عدالت نے قرار دیا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بادی النظر میں شواہد موجود ہیں جبکہ سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان میجر ستی، ایم این اے احمد چٹھہ کی عمرہ جانے کی درخواستیں بھی عدالت کی جانب سے مسترد کر دی گئیں۔

عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کرنے اور اس کی فوٹیج فراہمی کے علاوہ کرنل اجمل صابر سمیت خلیق زیاد کیانی کی 24 نومبر کے احتجاج کیس پر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے