اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کی حفاظت کیلئے اہم نسخہ بتا دیا

18 Dec 2024
18 Dec 2024

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردی کے موسم میں جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم بنانے کا گھریلو نسخہ بتا دیا۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی،بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے اس نسخے کے بارے میں سنتی آرہی ہیں اور ماضی کی اداکارائیں بھی اس ہی نسخے کو استعمال کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ ان کی جلد اتنی لچکدار اور بےداغ ہوا کرتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ گلیسرین میں تھوڑا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اسے اچھی طرح مکس کر کے ایک شیشی میں بھر کر رکھ لیں اور دن رات بس اسے ہاتھوں گردن اور چہرے پر استعمال کریں۔بشریٰ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ ان دنوں وہ ایک بائیو آئل استعمال کر رہی ہیں جس کیلئے وہ وٹامن ای کے کیپسول میں کھوپرے کا تیل، گلیسرین اور کاسٹر آئل شامل کر کے اسے مکس کر کے استعمال کرتی ہیں جس سے ان کی جلد ہائڈریٹ رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے