اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان آج ہونے کا امکان

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔

ٹورنامنٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروا دی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان متوقع ہے۔

چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی جبکہ 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

قبل ازیں خبریں سامنے آئی تھیں کہ گزشتہ ہفتے چھٹی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوسکا تھا۔

ادھر ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی۔

بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد میں طے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے