اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تمام پلیئرز ہی کپتان ہیں، ٹیم میں 'ہم' کا لفظ ہوتا ہے: محمد رضوان

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے پہلے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں تھے ،چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ہمارا سارا فوکس ون ڈے پر مرکوز ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہونے جا رہا ہے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے آج پارل میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پارل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ جو ماضی کی ناکامی ہوتی ہے اس کو ماضی میں رکھتے ہیں مگر اس سے سبق سیکھتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں تھے، ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ہم نوجوان پلیئرز کو موقع دے کر تجربات کر رہے ہیں جبکہ ون ڈے سیریز میں ہم چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں تمام پلیئر کپتان ہی ہیں، ٹیم میں "میں" کا لفظ نہیں، "ہم" کا لفظ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ورک بہترین ہے، ہم سب متحد ہیں، جونیئر ہو یا سینئر سب کا فوکس ٹیم کی جیت پر ہے، کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم بنانے کی کوشش کرتے ہیں ، ہر جگہ الگ کنڈیشن میں کھیل رہے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر کھیلنے میں ہمیشہ چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جنوبی افریقا کو مومینٹم ملا ہوا ہے، وہ بھی جیت کر آرہے ہیں، ہم نے بھی آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرایا، زمبابوے میں بھی سیریز جیتی،ون ڈے سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے