اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیر اعظم

15 Dec 2024
15 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کے ساتھ ملکر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

انسداد پولیومہم کے حوالے سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں 60 پولیو کیسز کا سامنے آنا باعث تشویش ہے، انسداد پولیو مہم 16سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ  پولیو کے خلاف جنگ میں تعاون پربین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش ہے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ہے۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبوں کے ساتھ ملکر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے، بھرپور عزم  کے ساتھ پولیو کو ملکی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ انسداد پولیومہم میں حکومت سےتعاون کریں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ والدین انسداد پولیومہم میں ورکرز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں، والدین بچوں کو قطرے پلا کران کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچے توانا ہو کر ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیوورکرزکی ملک کے طول وعرض میں خدمات قابل ستائش ہیں، پولیو ورکرز مرض کے خاتمے کےلیے جرات اور بہادری کے ساتھ شبانہ روز مصروف ہیں، اس بار پولیو کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر کےدم لیں گے۔

محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجز والے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور تعاون قابل تعریف ہے، ملکر آگے بڑھ رہے ہیں، پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے