اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(لاہور نیوز) ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سینچورین میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے ناقابل شکست 98 رنز کی اننگز کھیلی اور حریف ٹیم کے لئے بڑا ہدف سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، صائم ایوب نے اپنی اننگز کے دوران 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان نے11، بابراعظم نے 31 اور عرفان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناسکے جبکہ عباس آفریدی 11 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا، ریزا ہینڈرکس شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے جنوبی افریقہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ وین ڈوسن نے 33 گیندوں پر ففٹی بنائی، قومی باؤلر بڑا ٹارگٹ دینے کے باوجود میچ ہار گئے۔

قومی ٹیم کے بولر جہانداد خان نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے