اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور کی دس تحصیلوں میں روٹی اور نان مہنگا فروخت ہونے کا انکشاف

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی دس تحصیلوں میں متعدد مقامات پر روٹی اور نان مہنگا فروخت ہونے کا انکشاف ہو گیا۔

تنور مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے، سستی روٹی مہنگی فروخت کرنے لگے، روٹی 16 اور نان 20 سے 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے مقرر ہے۔

شاد باغ ، چائنہ سکیم ، راوی روڈ ، شاہدرہ اور بادامی باغ میں روٹی 16 روپے میں مل رہی ہے، گلبرگ ، فیصل ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن ، ٹاؤن شپ اور لبرٹی میں بھی روٹی 16 روپے کی ہے، صدر بازار ، تاجپورہ ، تاج باغ ، فتح گڑھ اور لال پل کے متعدد علاقوں میں روٹی مہنگی بیچی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام پورہ ، راج گڑھ ، گلشن راوی اور ملتان روڈ پر بھی روٹی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اقبال ٹاؤن ، ٹھوکر نیاز بیگ ، رائیونڈ روڈ کے متعدد علاقوں میں بھی شہری مہنگی روٹی خریدنے پر مجبور ہیں۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں ازخود اضافے کا عندیہ بھی دے دیا، صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے دیں، روٹی 20 روپے میں فروخت کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے