13 Dec 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی اور گھی کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں چینی 5 اور گھی 10 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، پرچون مارکیٹ میں چینی 135 سے 140 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے جبکہ درجہ اول گھی نرخ 570 روپے اور درجہ دوم گھی 540 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن میں تاخیر سے چینی کے نرخ بڑھنے کا خدشہ موجود ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ میں تیزی کے باعث ملکی مارکیٹوں میں گھی اور خوردنی تیل مہنگا ہوا۔