اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک کیے جا رہے؟ایف آئی اے نے خبردار کردیا

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نام پر فراڈ کرنے والے سرگرم ہوچکے ہیں جو واٹس ایپ پر ڈگری کی تصدیق کے بہانے کوڈ طلب کرتے ہیں اور کوڈ شیئر کرنے سے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، ہیک شدہ اکاؤنٹ سے کانٹیکٹس کو دھوکا دے کر رقم وصول کی جاتی ہے، کسی کے ساتھ تصدیقی کوڈ شیئر نہ کریں، مشکوک پیغامات یا کالز کو فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو رپورٹ کریں، واٹس ایپ پر ٹو فیکٹر آتھنٹی کیشن فعال کریں۔

حالیہ دنوں میں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لوگوں کو ان کے کسی جاننے والے کے واٹس ایپ نمبر یا فیس بک میسنجر سے ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں دعا سلام کے بعد رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے اور بہت جلد رقم کی واپسی کا وعدہ بھی کیا جاتا ہے، بعض دفعہ ایسا بھی دیکھا گیا کہ کسی مال دار دوست کی طرف سے انتہائی کم رقم کا تقاضا کیا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی جعل سازی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے