13 Dec 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو کہیں ریلیف نہ مل سکا۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں اور 3 پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام ہیں، مارکیٹ میں اشیا حکومتی نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔
مارکیٹ میں پیاز 180 ، ٹماٹر 150 ، لہسن 750 ، ادرک 500 ، کریلے 180 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 320 ، امرود 160 ، اناربدانہ 800، انگور سندر خانی 450 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔
