اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیریز بچانے کا چیلنج: شاہین آج دوسرے ٹی 20 میں پروٹیز سے ٹکرائیں گے

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) دورہ جنوبی افریقا کے دوران شاہینوں کو ٹی 20 سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، پاکستان اور پروٹیز کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سنچورین میں کھیلا جائے گا، تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست سے بچنے اور سیریز میں واپس آنے کیلئے آج کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرخ نورکیا وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، پہلے میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران ان فٹ ہونے کے بعد ان کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر ڈایان گیلیم کو متبادل کے طور پر وائٹ بال سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے