12 Dec 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کر دیا گیا ہے۔
محمد خان بھٹی کو سروسز ہسپتال سے رہا کیا گیا، اینٹی کرپشن عدالت نے محمد خان بھٹی کی آج ضمانت منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سمیت دیگر کیسز ہیں۔
عدالت نے 5، 5 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد نے فیصلہ سنایا ہے۔