اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ونڈو کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو اب کھل گئی ہے، کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کا اعلان منگل 17 دسمبر کو کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا عمل رواں ماہ کے دوران کیا جائے گا، پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہونا ہے جس کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کےلیے رجسٹریشن کے عمل کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، یہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا ایک دلچسپ آغاز ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے، 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہم نے ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہے۔سلمان نصیر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کھیلی جانے والی کرکٹ کا معیار اور مسابقت کسی سے پیچھے نہیں ہے اور ہم اپنے شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تاریخی 10واں سیزن سب کےلیے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے اور پی ایس ایل ٹیم شائقین کو بےمثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے