اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ سے میچ ہارنے پر کامران اکمل نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل جنوبی افریقہ سے میچ ہارنے پر سیخ پا ہوکر پی سی بی پر برس پڑے۔

تفصیلا ت کےمطابق ایک پروگرام میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب ٹیم میں فیورٹ پلیئرز کھلائے جائیں گے ، فخر زمان اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو مختلف جواز بنا کر سائیڈ لائن کیا جائے تو ٹیم کی پرفارمنس ایسی ہی ہو گی جیسے ہم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹی ٹوینٹی ہارے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ کی کوئی سمجھ نہیں آ رہی ، ہر کوئی اپنا کھیل رہا ہے ،ٹیم ہارے یا جیتے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،منفی رجحان ٹیم میں آیا ہوا ہے ، جنوبی افریقہ جیتنے کا موقع دے رہی ہے لیکن ہم جیت نہیں پا رہے ،جنوبی افریقہ نے ابھی اپنی مین باولنگ لائن اپ نہیں کھلائی۔

کامران اکمل کا مزید کہناتھا کہ ہم نے بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی نہیں دی، صائم ایوب کے علاوہ کسی کا سٹائل 180 رنز کا ہدف حاصل کرنےوالا نہیں تھا، رضوان ہمارا سینئر پلیئر ہے وہ اگر ایسے کھیلے گا توجو نئے لڑکے کھیل رہے ہیں وہ پھر گھبرائیں گے کہ ہمارا کپتان فرنٹ سے لیڈ نہیں کر رہا، اچھی اپروچ سے نہیں کھیل رہا، اسی میں ہم یہ میچ ہار گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے