اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے غیر ملکی کوچز کے ساتھ معاملات مزید خراب، جیسن گلیسپی نے گیری کرسٹن کی طرح وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ساؤتھ افریقہ جانے سے انکار کر دیا ہے، جیسن گلیسپی کے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملات پہلے ہی خراب تھے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے ساتھ راہیں جدا کر لیں ہیں،پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔

یاد رہے کہ ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے اور ان کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے