اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پراپرٹی تنازع، فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ میں پراپرٹی کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بھائی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔

تھانہ بھاٹی گیٹ لاہور پولیس کے مطابق پراپرٹر کے تنازع پر فائرنگ کے باعث جہانزیب جاں بحق ہوا جبکہ اس کا بھائی شاہ زیب زخمی ہو گیا، طبی امداد کیلئے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات 11 بجے مکان کے کرائے اور ایڈوانس رقم کے لین دین کے تنازعہ پر پیش آیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس تاحال ملزم کا گرفتار کرنے میں  ناکام ہے، قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے