اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی بلز کے بقایا جات کیلئے وزیر توانائی نے چاروں صوبوں کو خطوط لکھ دیئے

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی بلز کی مد میں بقایاجات کی وصولی کے لیے خیبرپختونخوا کے بعد دیگر صوبوں کو بھی خطوط لکھ دیئے۔

اویس لغاری کی جانب سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو بھی خطوط بھیج دیئے گئے، خطوط میں کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی بہتری کے لیے اصلاحات کر رہے ہیں، بجلی چوری کے خاتمے اور ریکوریاں بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

خطوط میں وزرائے  اعلیٰ سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائیں، بقایاجات کی وجہ سے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات متاثر ہو رہی ہیں۔وزیر توانائی نے خطوط میں کہا کہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاور کمپنیوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے، واجب الادا بلز کی وجہ سے بجلی کی بلا تعطل سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اویس لغاری نے خطوط میں وزرائے  اعلیٰ سے اس معاملے میں فوری اور ذاتی مداخلت کی اپیل ہے، انہوں نے کہا کہ بقایا جات کی عدم ادائیگی سے گردشی قرض بڑھے گا۔وفاقی وزیر توانائی کے مطابق صوبہ سندھ وفاق کا 58 ارب 68 کروڑ روپے کا مقروض ہے، حیسکو نے 21 ارب سے زائد کی ادائیگیاں بجلی بلوں کی مد میں کرنی ہیں، سپیکو کے ذمہ 38 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے