اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بشریٰ بی بی کے غیر سیاسی فیصلوں نے انکی پارٹی کو تقسیم کیا ہے، عظمیٰ بخاری

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے بشریٰ بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور غیر سیاسی فیصلوں نے انکی پارٹی کو تقسیم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا بدقسمتی دیکھیں 26 نومبر کو جو ”جھانسی کی رانی“بن رہی تھی آج وہ ”منہ چھپائی“کر رہی تھی، 23 نومبر کو شوہر کی طرح ازخود قوم سے خطاب کرنے والی بشریٰ بی بی آج ”اچھے بچوں“کی طرح خاموش ہے، 24 اور 26 نومبر کو خطاب کرنے والی بشریٰ بی بی آج اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا 26 نومبر کو جو ڈی چوک فتح کرنے آئی تھی آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکی، بشریٰ بی بی میڈیا کو بتاتی ڈی چوک سے بھاگنے کا پلان انکا تھا یا گنڈاپور کا تھا؟ آج قوم کو بتاتی ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ بیچاری نے پہلا انقلاب لیڈ کیا وہ بھی گلے پڑ گیا۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی کا” انقلاب فروم ہوم “مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے، جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے