اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کا فیصلہ

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم (IFEM) میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا جو پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔

 اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کیلئے استعمال ہوگا، یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگراکو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی جو ای سی سی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،تاہم پارکو جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔

 اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے  ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے