اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(ویب ڈیسک) آرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، ہتھکڑیوں میں جکڑا 60 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم کی شناخت مظفر عرف ظفری کے نام سے ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک زیر حراست ملزم 60 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا،ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر محمد اظہر کی کسٹڈی میں تھا،ایس آئی محمد اظہر ٹیم کے ہمراہ ہلاک ملزم کو نشتر تھانہ کی حدود میں لے کر گئے،پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برآمدگی کے لئے لے جایا گیا تھا کہ اس دوران شمع کالونی کے علاقہ میں زیر حراست ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

 ڈی ایس پی او آئی سی سید حسین حیدر کے مطابق تینوں حملہ آوروں نے زیر حراست ہلاک ملزم کو چھڑوانے کے لئے حملہ کیا،زیر حراست ملزم مظفر عرف ظفری اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آگیا، ملزم ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے حیران کن طور پر تمام اہلکار محفوظ رہے جبکہ اپنے ہی زیر حراست ساتھی مظفر عرف ظفری کو گولیاں مارنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، سید حسین حیدر کے مطابق تینوں حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے۔

پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا مگر کامیابی نہیں ملی، ڈی ایس پی او آئی سی سید حسین حیدر نے بتایا کہ مبینہ مقابلہ میں ہلاک زیر حراست ملزم ڈکیتی، رابری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے