اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صدر مملکت آصف زرداری کا مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چین کے کونسل جنرل نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔

وفد نے ملکی شعبہ صحت کی ترقی کیلئے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو سٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے اہم امور پر مشترکہ مفادات اور خیالات ہیں، پاکستان اور چین کے مابین کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اور اقتصادی حب کے طور پر ترقی دینا میرا ویژن تھا، گوادر بندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہتر ہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا، پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ میں چینی زبان کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں، چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ثابت ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے