11 Dec 2024
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی سے نہیں خود سے مسئلہ ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ محمد زبیربچوں کی قسم کھا کر بولیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں، محمد زبیر نے پلیٹ لیٹس سے متعلق رول ادا کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میاں جاوید لطیف کے مطابق مجبوری میں حکومت بنائی گئی تو آپ کو کس نے روکا تھا، نواز شریف کیوں خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، حکومت کو کسی سے کوئی مسئلہ نہیں خود سے ہے۔