اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے اٹلی کو بھی مات دیدی

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(ویب ڈیسک) ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں بھی اٹلی کو 0-3 سے شکست دے دی۔

ہانگ کانگ میں جاری ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں بھی فتح حاصل کر لی، پیرو اور ہانگ کانگ کو ہرانے کے بعد پاکستان نے اٹلی کو مات دی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے نور زمان، ناصر اقبال اور عاصم خان نے فتوحات حاصل کیں۔

عاصم خان نے عمرذکی مسعود کو11۔ 8، 11۔4 اور11۔7 سے ہرایا، نور زمان نے لورینزو استاورینگو کو11۔4، 11۔7 اور 11-5 سے ہرایا، ناصر اقبال نے ڈینیئل ڈی بارتولومیو کو 11۔2، 11۔1 اور 11۔1 سے مات دی۔

مسلسل 3 میچز جیت کر پاکستان گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن پر رہا، راؤنڈ آف سکسٹین میں پاکستان ٹیم جرمنی کے خلاف میچ کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے