اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں سزا بھی ہو گی: فیصل واوڈا

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر وسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں سزا بھی ہو گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آج طاقتور کے احتساب کی بنیاد ڈال دی ہے، فیض حمید نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد دے دیئے ہیں، فوجی عدالتوں میں شواہد کے بعد چارج شیٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں سزا بھی ہو گی، فیض حمید سے موبائل، لیپ ٹاپ اور گھر سے شواہد لے لیے گئے ہیں، ابھی بہت کچھ دیکھیں گے اور رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی چاہتی ہیں خدانخواستہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہو جائے، وزیرآباد میں بانی پر فائرنگ سے متعلق بھی ابھی بہت کچھ سامنے آنا ہے، ارشد شریف کا کیس بھی کھلے گا، ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے، سول نافرمانی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اب نہ دمڑی نہ چمڑی رہے گی، بغاوت کی سزا سزائے موت یا عمر قید ہوتی ہے، قانون بدلنا ہو گا تو بدل بھی دیا جائے گا، احتساب ہو گا، تحریک انصاف کی جانب سے پہلا دھرنا پشاور میں دیا گیا، پشاور میں کور کمانڈر فیض حمید تھے، وزیرآباد فائرنگ والا کیس کھلے گا تولوگوں کے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے