اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیض حمید کیس میں کوئی چیز سیکرٹ نہیں رہے گی: کرنل (ر) انعام الرحیم

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) ماہر قانون کرنل (ر) انعام الرحیم نے کہا ہے کہ فیض حمید کیس میں کوئی چیزسیکرٹ نہیں رہے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر) انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ فیض حمید پانچ سال تک سیاسی ایکٹویٹی میں حصہ نہیں لے سکتے، پانچ سال سے پہلے ہی فیض حمید بہت سارے لوگوں سے رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سزائے موت بھی سنا سکتی ہے، قانون کی نگاہ میں ٹرائل اب شروع ہو چکا ہے، شواہد کو دیکھ کر چارج فریم کیا جاتا ہے، فیض حمید کی چارج شیٹ جلد میڈیا پر آ جائے گی۔

کرنل (ر) انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف کافی ثبوت ہیں، وہ ان کو دکھائے بھی گئے، فیض حمید کے خلاف درجن سے زائد گواہ موجود ہیں، فیض حمید نے فی الحال بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

ماہر قانون کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کیس میں کوئی چیز سیکرٹ نہیں رہے گی، ٹرائل کے دوران کئی دفعہ نئی چیزیں سامنے آ جاتی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے