اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کامیاب کاروائی کے دوران 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر اور آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، سپاہی عارف الرحمٰن شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

صدر مملکت کا دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار  کرتے ہوئے کہا  پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، وزیرِ اعظم نے  15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران دھشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ 

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار مادر وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں.مجھ سمیت پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز کے فرض شناس افسران و اہلکاروں پر فخر ہے. مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے بہادری سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ، شہید سپاہی عارف الرحمن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے