10 Dec 2024
(لاہور نیوز) پی ایچ اے کے زیراہتمام جیلانی پارک میں گل داؤدی کی نمائش جاری ہے، رنگ برنگے پھول شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
رنگوں اور خوشبوؤں سے سجا میلہ دیکھنے کے لئے شہری بڑی تعداد میں جیلانی پارک کا رخ کر رہے ہیں، سبز اور سفید پھولوں سے قومی پرچم بھی بنایا گیا ہے، بگھیوں کو بھی پھولوں سے دلکش انداز میں سجایا گیا ہے، شہری بھی رنگ برنگے پھولوں کے سامنے تصاویر بنا کر نمائش کو یادگار بنا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جیلانی پارک میں آئے ہیں تو لاہور باغوں کا شہر لگ رہا ہے۔
پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں کی تفریح کیلئے جیلانی پارک میں لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔