10 Dec 2024
(لاہور نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے، اب تک 75 ہزار 337 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق نامزد بینک آج بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے، 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط کے ساتھ نزدیکی بینک میں درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے، سمندر پار پاکستانی سپانسرشپ سکیم میں بلا قرعہ اندازی شامل ہو سکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا نئے درخواست گزار پہلے سے کامیاب عزیز و اقارب کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔