10 Dec 2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا آج پوری دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی بھی شکل میں ناقابل قبول ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
سارہ احمد نے کہا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امن، محبت او بھائی چارے کا عزم کریں، انسانی حقوق کی پاسداری ہر معاشرے کو مہذب بناتی ہے۔