اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موٹرسائیکل لائسنس بنوانے والوں کیلئے 15 دسمبر تک آخری موقع

10 Dec 2024
10 Dec 2024

(لاہور نیوز) موٹرسائیکل لائسنس کے اجراء پر جاری ریلیف میں صرف 5 روز باقی رہ گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کی چیکنگ جاری ہے، ایک ہی روز میں لرننگ اور ریگولر لائسنس بنوانے والوں کے لئے 15 دسمبر تک آخری موقع ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے صرف موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کی مدت ختم کرکے ریلیف دیا۔

ترجمان نے کہا موٹر سائیکل لائسنس کی مہم سے 23 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا، 5 لاکھ 32 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ، 8 لاکھ 93 ہزار شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 6 لاکھ 78 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان نے بتایا ٹریفک پولیس نے 27 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے لائسنس کی چیکنگ کی، 15 دسمبر تک موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس میں 42 دن کی مدت ختم رہے گی، 16 دسمبر سے بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا، بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لئے شہری پہلی فرصت میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، پاکستان کا کوئی بھی شہری صرف اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتا ہے، انتظار اور قطار سے بچنے کے لئے لائسنس سینٹرز 24 گھنٹے فعال بنائے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہری خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز ،آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ حاصل کریں، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بعد اپنا اور دوسروں کا سفر محفوظ بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے