اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(لاہورنیوز) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 25 روز کا ڈیلی الاؤنس ادا کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ڈیلی الاؤنس بھی ادا کیا گیا ہے۔اگست اور ستمبر میں 25 روز کا الاؤنس پی ایچ ایف  نے فنڈز کی عدم دستیابی پر ادا نہیں کیا تھا، فنڈز ملنے پر پی ایچ ایف نے 20 ہزار روپے فی دن کے حساب سے ادائیگی کی ہے۔

پی ایچ ایف نے تاخیر میں کھلاڑیوں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کر دیئے گئے ہیں، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں  نے ڈیلی الاؤنس ملنے پر خوش کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے