اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے کامیاب ترین کپتان سرفراز کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا عندیہ

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے کامیاب ترین کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دیدیا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر سے متعلق مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب کچھ باقی نہیں رہا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ جلد ہی ہو جائے گا۔

سال 2007 میں ڈیبیو کرنے والے 37 سالہ وکٹ کیپر بلے باز  نے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، سابق کپتان نے تمام فارمیٹس میں 6 ہزار 164 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پاکستان  نے سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ بطور کپتان 11 ٹی 20 سیریز میں کامیابیاں سمیٹنے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے