اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

معاملات طے، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو گی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کیساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو گی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہو گی، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا، 3 سال تک پاکستان، بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہی چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کیا تھا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔

فارمولے میں کہا گیا تھا کہ بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا، تاہم اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی میڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کے معاملات حل ہو جانے کے دعوے پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے